taza head lines
دنیا میں کورونا کے متاثرین کی تعداد 17 لاکھ سے تجاوزکرگئی‘ایک لاکھ کے قریب ہلاکتیںcrackbabba.blogspot.com,,,,
پاکستان میں مریضوں کی کل تعداد 4 ہزار 793 جبکہ مجموعی طور پر 72 کی جانیں جاچکی ہیں
repor by crackbabba.....
دنیا میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 17 لاکھ اور ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھ گئی ہے امریکہ میں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے آغاز کے بعد ایک دن میں سب سے زیادہ اموات واقع رپورٹ ہوئی ہیں. پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 4 ہزار 793 ہو گئی ہے جن میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد3ہزار968ہے45مریضوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ملک میں753 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 72 کی جانیں جاچکی ہیں.
دنیا میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 17 لاکھ اور ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھ گئی ہے امریکہ میں کورونا وائرس کے پھیلاﺅکے آغاز کے بعد ایک دن میں سب سے زیادہ2ہزار اموات واقع ہوئی ہیں وائٹ ہاﺅس کا کہنا ہے کہ یہ تعداد اب گھٹنا شروع ہو جائے گی. ادھرامریکہ کے سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ برائے جنوبی اور وسط ایشیائی امور کی جانب سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے طالبان کی کوششوں کو سراہا گیا ہے‘اپنی ٹویٹ میں اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ برائے جنوبی اور وسط ایشیائی امور نے کہا کہ ہم کووڈ-19 کے خلاف آگاہی کے لیے طالبان کی کوششوں اور ان کی جانب سے وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے کام کرنے والے ہیلتھ ورکرز اور بین الاقوامی تنظیموں کو محفوظ راستے فراہم کرنے کی پیش کش کا خیر مقدم کرتے ہیں.
جنوبی نصف کرہ پر واقع ممالک میں سے برازیل وہ پہلا ملک ہے جہاں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزارسے زیادہ ہے جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق برازیل میں اب تک کم از کم 1068 اموات جبکہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 19789 ہے. اگرچہ بیشتر ریاستی گورنروں نے قرنطینہ کے سخت اقدامات نافذ کر رکھے ہیں لیکن دوسری جانب برازیل کے صدر جائر بولسنارو ان پابندیوں کو مسلسل چیلنج کرتے آ رہے ہیں محکمہِ صحت کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ابھی کچھ ہفتوں تک اس وبا کے پھیلنے کی توقع نہیں ہے.
جنوبی امریکہ کے بارے میںخدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ وائرس کا پھیلاﺅ قابو سے باہر ہو سکتا ہے، خاص طور پر فاویلاس جیسے غریب علاقوں میں جہاں اتنی آبادی رہائش پذیر ہے کہ وہاں معاشرتی دوری پر عمل درآمد مشکل ہے اور ساتھ ساتھ صفائی کا بھی فقدان ہے. جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعدادوشمار کے مطابق امریکا میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2108 افراد ہلاک ہوئے جبکہ وہاں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد نصف ملین سے زیادہ ہو گئی ہے
تاہم وائٹ ہاو ¿س کووڈ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انھیں توقع ہے امریکہ میں ایک لاکھ اموات کی پیش گوئی کے مقابلے میں کم ہلاکتیں ہوں گی ادھر عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگر لاک ڈاﺅن جیسی پابندیاں جلدی ہٹا لی گئیں تو کورونا وائرس کی وبا تبا کن حد تک دوبارہ نمودار ہو سکتی ہے ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا ہے کہ تمام ممالک کو پابندیوں میں نرمی لانے کے بارے میں احتیاط برتنی چاہیے.
یورپ کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک اٹلی اور سپین کچھ اقدامات میں نرمی کر رہے ہیں جبکہ دونوں ملکوں میں لاک ڈاﺅن ابھی جاری ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے انسانی زندگیاں بچانے کے لیے بہت زیادہ پیش رفت دیکھی ہے بریفنگ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ غم اور تکلیف کے دوران ہم واضح طور پر دیکھ رہے ہیں کہ ہماری جارحانہ سٹریٹیجی لاتعداد زندگیاں بچا رہی ہے.
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم دیکھیں گے کہ یہ کتنا ہو گا لیکن لگتا یہ ہے کہ یہ تعداد ایک لاکھ سے کم ہو گی ان کا کہنا تھا کہ یہ ابتدا میں جتنا بتایا اور خیال کیا گیا تھا اس سے بہت کم ہے امریکی صدر نے کہا کہ وہ کہتے تھے کہ یہ تعداد کم سے کم ایک لاکھ اور دو لاکھ 20 ہزار تک ہو گی اور اگر ہم کچھ نہ کرتے تو یہ تعداد 22 لاکھ تک ہو سکتی تھی. کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 12 لاکھ 20 ہزار 732 مریض اب بھی ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 49 ہزار 833 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 76 ہزار 521 مریض اس بیماری سے نجات پا کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں.
امریکا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں 5 لاکھ 2 ہزار 876 افراد اب تک اس وائرس کی لپیٹ میں آئے ہیں جبکہ ہلاکتیں 18 ہزار 747 ہو چکی ہیں کورونا کے امریکا میں 4 لاکھ 56 ہزار 815 مریض اب بھی ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جن میں سے 10 ہزار 917 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 27 ہزار 314 کورونا مریض اب تک صحت یاب ہوئے ہیں. کورونا وائرس سے اسپین میں مزید 634 ہلاکتوں کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار 81 ہوگئی جبکہ یہاں کورونا کے کیسز 1 لاکھ 58 ہزار 273 ہو چکے ہیں‘اٹلی میں کورونا سے مزید 570 ہلاکتیں ہوئی ہیں اور مجموعی اموات 18 ہزار 849 کے ساتھ اٹلی کورونا سے سب سے زیادہ اموات والا ملک بن چکا ہے جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 1 لاکھ 47 ہزار 577 رپورٹ ہوئے ہیں.
فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مزید 987 ہلاکتوں کے بعد مجموعی ہلاکتیں 13 ہزار 197 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 24 ہزار 869 ہو گئے‘جرمنی میں کورونا سے مزید 160 ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے بعد کل اموات کی تعداد 2 ہزار 736 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 22 ہزار 171 ہو گئے. چین میں کورونا وائرس مزید 3 افراد کی جان لے گیا جس کے بعد یہاں کل ہلاکتیں 3 ہزار 339 ہوگئیں جبکہ ک ±ل کورونا کیسز 81 ہزار 953 ہوگئے برطانیہ میں کورونا سے مزید 980 ہلاکتیں ہونے کے بعد اموات کی تعداد 8 ہزار 958 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 73 ہزار 758 ہوگئی.
تاہم وائٹ ہاو ¿س کووڈ۔
19 ٹاسک فورس میں شامل ڈاکٹر ڈیبورا برکس کے مطابق پورے ملک میں وبا کی صورتحال مستحکم ہونا ایک اچھی علامت ہے لیکن ساتھ ہی متنبہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم ابھی عروج پر نہیں پہنچے ہیں.
hi viewers...
ReplyDelete